ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فوج میں جنس تبدیل کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں:ٹرمپ

فوج میں جنس تبدیل کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں:ٹرمپ

Thu, 27 Jul 2017 16:53:45  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج میں جنس تبدیل کرکے بھرتی ہونے والے افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی ایک تازہ ٹویٹ میں کہا کہ وہ جنس تبدیل کرنے والیافراد کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ عسکری ماہرین، جرنیلوں اور اپنے مشیروں سے جنس تبدیل کرنے والے افراد کے فوج میں بھرتی کیے جانے کا سلسلہ روکنے کے لیے صلاح مشورہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کا مقصد مشکل ترین محاذوں پر فتح ونصرت کے جھنڈے گاڑنا ہے۔ اس لیے فوج پر طبی اخراجات کے لیے مزید بوجھ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں۔ جنس تبدیل کرنے والے افراد سے معذرت، انہیں فوج میں بھرتی نہیں کیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ سنہ 2015ء کو سابق وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے فوج میں خواجہ سراؤں اور جنس تبدیل کرنے والے افراد کو بھرتی کرنے کا دروازہ کھولا تھا۔ تاہم اب ان سے یہ حق واپس لے لیا گیا ہے۔ اگر فوج میں کسی ایسے شخص کی نشاندہی ہوتی ہے تو اسے سروس سے نکالا جاسکتا ہے۔سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ فوج میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اپنی جنس تبدیل کی اور وہ خفیہ طور پر فوج میں کام کررہے ہیں۔ سنہ 2011ء تک امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کو بھی علانیہ ملازمت کی اجازت تھی۔
 


Share: